دبئی میں 160 امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا، 100 ہلاک ہوئے: پاسداران انقلاب کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں 160امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا، حملے سے 100 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کارروائیاں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے جواب میں کی گئیں، کویت میں تعینات امریکی افواج کو درجنوں ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جبکہ بحرین میں امریکی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے۔
پاسدارانِ انقلاب نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بحیرہ ہند میں 650 کلومیٹر دور ایندھن بھرنے والے امریکی بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، ایرانی فوجی حکام کے مطابق پاسداران انقلاب کی زمینی افواج نے باضابطہ طور پر جنگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے بیک وقت 230 حملہ آور ڈرون لانچ کئے۔
پاسدارانِ انقلاب نے اہم اسرائیلی کمان مراکز کو بھی نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔