امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ، ٹرمپ کا خلیج سے بحری تجارت کو مالی تحفظ دینے کا حکم
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نتے خلیج سے بحری تجارت کو مالی تحفظ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی جائے گی، جہازوں کی انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا، آئل ٹینکرز سمیت تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کی جائیں گی۔
جرمن چانسلر سے ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کر دیا گیا، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی ہے، ایران میں بہت سے لوگ استثنیٰ کیلئے درخواست کر رہے ہیں، یہ لوگ کسی بھی وقت ہتھیار ڈال دیں گے، حملوں کی نئی لہر شروع ہونے والی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایران کو بڑے نقصان کیلئے تیار رہنا چاہئے، ڈیموکریٹس لوزر ہیں، برطانیہ سے خوش نہیں، سپین سے تمام تجارت ختم کر رہے ہیں، جنگ ختم ہونے پر تیل سستا ہوجائے گا۔