سرگودھا: پولیس افسر کی غیر قانونی حراست میں بزرگ شہری جاں بحق
سرگودھا: (دنیا نیوز) پولیس افسر کی مبینہ بدتمیزی اور غیر قانونی حراست میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رشوت، تذلیل اور پھر موت! تھانہ جھاوریاں کے اے ایس آئی کیخلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اے ایس آئی سرفراز نے قصبہ کہوٹ میں چھاپہ مار کر بزرگ شہری غلام شبیر سمیت 4 افراد کو غیر قانونی حراست میں لیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اے ایس آئی سرفراز کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، قصور وار ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔