این ایچ اے شدید برفباری میں شاہراہیں بحال رکھنے میں کامیاب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شدید برفباری میں بھی شاہراہوں کو کھلا رکھنے کا مشن مکمل کر لیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شدید برف باری کے باوجود مری ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال رکھا۔
این ایچ اے کے مطابق برف باری کے باعث مری اور گلیات میں سیاحوں کا غیر معمولی رش رہا، این ایچ اے کی مشینری اور عملہ دن رات متحرک رہا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق مسلسل برف باری اور سیاحوں کے ہجوم کے باوجود ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا۔
این ایچ اے کے مطابق سڑک پر پھسلن اور حادثات کی روک تھام کے لیے مسلسل نمک پاشی کا عمل جاری رہا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے سیاحوں کی سہولت کے لیے شاہراہوں پر بلا تعطل رسائی فراہم کی۔