لاہور سے تکنیکی و فرانزک ٹیمیں گل پلازہ پہنچ گئیں، مختلف مقامات کا جائزہ لیا
کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ کے ریسکیو آپریشن کے 9 ویں روز لاہور سے تحقیقات کے لیے خصوصی تکنیکی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں۔
فرانزک ٹیم کے ساتھ این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیم بھی ہے، ٹیموں نے مختلف مقامات کا جائزہ لیا، ٹیکنیکل ٹیم میں فرانزک ٹیم کا عملہ بھی شامل ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی ٹیکنیکل اور فارنزک ٹیم کو مختلف مقامات کا معائنہ کرایا، اربن سرچنگ آپریشن ٹیم کی جانب سے مختلف مقامات پر مارکنگ کردی گئی، جہاں سرچنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے وہاں مارکنگ کی جا رہی ہے ۔
اربن سرچنگ ٹیم کے مطابق گل پلازہ کے مختلف مقامات پر ایچ کا نشان مارک کیا گیا، اس H نشان کا مطلب خطرے کی نشاندہی ہے، عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔
دوسری طرف انچارج سی پی ایل سی شناخت پراجیکٹ نے بتایا کہ گل پلازہ سے گزشتہ رات انسانی باقیات موصول ہوئی ہیں۔