گورنر سندھ کی گل پلازہ میں شہید دکاندار آفتاب کے گھر آمد، لواحقین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کی سانحہ گل پلازہ میں شہید دکاندار آفتاب کے گھر آمد، ورثا سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیاست سے پہلے لواحقین کی مدد کریں، سیاست کرنی ہے تو ہم تیار ہیں، ٹیکس کے پیسے سے مدد کرنا کونسا احسان ہے۔
.jpg)
کامران ٹیسوری نے کہا کہ لواحقین کی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے، لواحقین کے چکر نہ لگوائیں، کاؤنٹر بنا کر مدد کی جائے، کراچی کے شہریوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی، ٹیکس بھی دیں، مار بھی کھائیں اور پھر جل جائیں۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے سانحہ گل پلازہ پر بات نہ کی جائے، سوال کیا جا رہا ہے گورنر گل پلازہ کی جگہ پر پہلے کیوں پہنچے؟