آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ بگ بیش کا ٹائٹل پرتھ سکارچرز نے جیت لیا

پرتھ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ بگ بیش کا ٹائٹل پرتھ سکارچرز نے جیت لیا، فائنل میں سڈنی سکسرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

پرتھ میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے فائنل میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 132رنز بنائے، سٹیو سمتھ، جوش فلپ اور موائسز ہنریکس نے 24،24 رنز بنائے، پرتھ سکارچرز کی جانب سے جہے رچرڈسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پرتھ سکارچرز نے 133رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مچل مارش44 اور فن ایلن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، پرتھ سکارچرز نے چھٹی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں