بہاولنگر: موٹرسائیکل کا چالان کرنے پر خاتون کا بھائی سمیت وارڈن پر وحشیانہ تشدد

بہاولنگر: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر خاتون نے بھائی سے ملکر ٹریفک وارڈن پر تشدد کر ڈالا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون نے ٹریفک وارڈن پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی، خاتون نے بھائی کے ہمراہ وارڈن پر حملہ کر کے وردی بھی پھاڑ دی، ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں خاتون سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پولیس نے آسیہ نامی ملزمہ کو گرفتار کر لیا، بھائی فرار ہوگیا، پولیس نے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں