بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے معطل ڈی ایس پی عثمان حیدر کی انکوائری کا حکم

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے معطل ڈی ایس پی عثمان حیدر کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

حقائق کو سامنے لانے کی انکوائری ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی لاہور عاطف نذیر کو مارک کر دی گئی، ایس ایس پی آئی اے بی کو 60 روز کے اندر تمام پہلوؤں پر انکوائری کرکے رپورٹ بھجوانے کاحکم دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایس آئی اے بی بیوی کیس ابھی تک کی تفتیش اور تفتیشی افسران کے بیانات قلمبند کریں گے، جیل میں انڈر ٹرائل ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر کا بیان قلمبند کرکے تمام پہلوؤں کی انکوائری کریں گے۔

انکوائری رپورٹ کو مدنظر رکھ کر نوکری سے برخاست کا فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے، بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں گرفتاری کے بعد آئی جی پنجاب نے عثمان حیدر کو نوکری سے معطل کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں