اچھرہ سونا فراڈ کیس، ملزم وسیم اختر سے دو کلو سونا، 3 کروڑ نقدی، گاڑی برآمد

لاہور: (دنیا نیوز) اچھرہ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا معاملہ، ملزم وسیم اختر سے سولہ گرام کم دو کلو سونا برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم سے تین کروڑ روپے کی نقدی اور ایک مہنگی گاڑی بھی برآمد ہوئی، ملزم اسلام آباد میں کرائے کے مکان میں بیوی بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

ملزم وسیم اختر نے اپنے پرانے موبائل فروخت کرکے ایک نیا موبائل لیا، ملزم کال سے ٹریس ہوا، دوران تفتیش ملزم نے بتایا 20 کلو سونا نہیں لے کر گیا۔

ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم کا کہنا ہے جو وہ سونا لے کر گیا تھا اس میں کچھ نقلی تھا۔

یاد رہے کہ اچھرہ گولڈ مارکیٹ کے تاجروں نے بیس کلو سونے کے فراڈ کی درخواست دی تھی، ملزم کے خلاف چالیس درخواستیں موصول ہوئیں، ملزم وسیم اختر کے خلاف تھانہ اچھرہ میں دس مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں