امریکی حملے کا خدشہ: آیت اللہ خامنہ ای زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیشِ نظر تہران میں ایک خصوصی زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے یہ مقام ایک مضبوط کمپلیکس ہے جس میں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی سرنگیں شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے تیسرے بیٹے، مسعود خامنہ ای نے ان کے دفتر کے روزمرہ امور کی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی ہیں، ایرانی حکام نے سرکاری طور پر ان رپورٹس کی تردید کی ہے۔