ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ غبارے اڑانے کا ریکارڈ قائم کر دیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے 11 افراد کے ساتھ مل کر ایک منٹ تک ہوا میں سب سے زیادہ غبارے اڑانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سالٹ لیک سٹی میں منعقد ہونے والے ایک ٹریڈ شو کے دوران ریکارڈ بنانے والی ٹیم کی قیادت کی، اس موقع پر 12 افراد پر مشتمل ٹیم نے ایک منٹ تک 25 غباروں کو زمین پر گرنے سے بچائے رکھا۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ مل کر ریکارڈ بنانے کی بعض کوششیں نسبتاً آسان جبکہ کچھ انتہائی مشکل ہوتی ہیں، ٹیم کی صورت میں ریکارڈ اس وقت ہی قائم ہو پاتا ہے جب تمام شرکا بیک وقت، درست انداز میں اور مکمل دورانیے تک اپنی کارکردگی برقرار رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ریکارڈ میں ٹیم ورک اور ہم آہنگی بنیادی عنصر تھے اور تمام شرکا کی مشترکہ کوشش سے ایک منٹ تک 25 غباروں کو ہوا میں رکھنا ممکن ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں