نادرا نے پاکستان کے پہلے بَگ باؤنٹی چیلنج 2026 کا آغاز کر دیا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) نادرا نے پاکستان کے پہلے بَگ باؤنٹی چیلنج 2026 کا آغاز کر دیا۔
بَگ باؤنٹی چیلنج نادرا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے اشتراک سے منعقد ہوا، طلبہ اور سائبر سکیورٹی ماہرین ٹیموں کی صورت میں مقابلے میں شریک ہوئے۔
مقابلے کے دوران سائبر کمزوریوں کی نشاندہی اور سکیورٹی تجزیہ کیا جائے گا، بَگ باؤنٹی چیلنج کے ذریعے جدید سائبر سکیورٹی تربیت کو فروغ دیا جائے گا۔
دوسری جانب قومی ڈیجیٹل شناختی نظام پر شہریوں کے اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا اور ملک بھر کی نادرا پارٹنر جامعات اور ادارے مقابلے میں شامل تھیں۔
علاقائی سطح کے مقابلے 27 جنوری سے مختلف شہروں میں شروع ہوں گے، مقابلے صوابی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اختتامی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی، تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔