رمضان 2026: خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے متوقع

دبئی: (سید مدثر خوشنود) رمضان المبارک 2026 کے دوران خلیجی تعاون کونسل کے ممالک میں روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات اور فلکیاتی ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں سحر و افطار کے اوقات ایک دوسرے سے قریب ہوں گے، جس کے باعث روزہ رکھنے میں توازن برقرار رہے گا۔ اس کے برعکس شمالی یورپ اور بعض دیگر خطوں میں روزے کا دورانیہ کہیں زیادہ طویل ہو سکتا ہے۔

رمضان کے دوران خلیجی ممالک میں سرکاری اوقاتِ کار، تعلیمی شیڈول اور عوامی سرگرمیوں میں بھی معمول کے مطابق تبدیلیاں متوقع ہیں، تاکہ عبادات اور روزمرہ زندگی میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ متعلقہ ادارے سحر و افطار کے حتمی اوقات رمضان سے قبل جاری کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی خطے میں معتدل روزے کا دورانیہ عبادات، روزمرہ منصوبہ بندی اور صحت کے حوالے سے سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے اپنے خطوں کے مطابق اس مقدس مہینے کی تیاری کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں