امریکا کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی 4 شرائط سامنے آگئیں
واشنگئٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی 4 شرائط سامنے آگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شرائط زیادہ تر اسرائیل کے تحفظ کیلئے ہیں، امریکا کا پہلا مطالبہ ہے کہ تمام افزودہ یورینیم کو مکمل طور پر ہٹایا جائے، ایران پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہو گی، ایران کو ملکی سطح پر یورینیم کی افزودگی کی بالکل اجازت نہیں ہو گی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا کہ شرائط میں یہ بات شامل ہے کہ ایران علاقائی طاقتوں کی امداد نہیں کرے گا، ایران کو تیل برآمد کرنے سے روکنے کے لئے نیول بلا کیڈ کی تیاری کی جارہی ہے۔