سانحہ گل پلازہ کی ایف آئی آر منظر عام پر آگئی، قتل خطا، قتل بالسبب، غفلت کی دفعات شامل

کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ کی تھانہ نبی بخش میں درج ایف آئی آر منظر عام پر آگئی۔

قتل خطا، قتل بالسبب، غفلت اور لاپروائی کی دفعات شامل ہیں، مقدمہ پولیس انسپکٹر نواز علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، متن کے مطابق دس بجکر 30 منٹ پر آتشزدگی کی اطلاع ملی، موقع پر پہنچے تو عمارت میں شدید آگ اور بھگدڑ مچی ہوئی تھی ،کئی افراد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔

مقدمہ کے مطابق گل پلازہ میں آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں تھے، گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے کا کام مکمل ہوگیا، گرین شیڈز لگا کر عمارت سیل کردی گئی، سانحہ گل پلازہ پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم قائم کر دی گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ٹیم کو واقعہ کے مقدمے کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے، سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی، سانحہ میں شہید ایک اور شہری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، عبدالحسیب کی نماز جنازہ شارع فیصل پر مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ادا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں