کامونکے: تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

کامونکے: (دنیا نیوز) کامونکے میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

جی ٹی روڈ سادھو کے قریب راہگیر سڑک کراس کرتے ہوئے مسافر رکشہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا، راہگیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔، جاں بحق راہگیر کی شناخت نہ ہو سکی، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو 1122 نے نامعلوم شخص کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور رکشہ ڈرائیور کی تلاش بھی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں