صوابی: اسلام آباد موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

صوابی: (دنیا نیوز) اسلام آباد موٹر وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

انبار انٹرچینج کے قریب اسلام آباد موٹر وے پر ایک ٹریلر کو حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، 10 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جس میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ان کے حوالے کر دی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں