جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے پاپسیکلز دی جانے لگیں
برازیل: (ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو کے بائیوپارک چڑیا گھر کے جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے پاپسیکلز اور جمی ہوئی خوراک دی جانے لگیں۔
چڑیا گھر کے حکام نے بتایا کہ جانوروں کو ان کی ضروریات کے مطابق برف سے تیار کی گئی خوراک فراہم کی گئی جن میں تیندوے، بندر اور دیگر جانور شامل تھے، کچھ جانوروں کو جمے ہوئے پھل دیے گئے جبکہ دیگر کو جمے ہوئے خون کے آمیزش پیش کیے گئے۔
بندروں کے ایک گروہ تربوز کے پاپسیکلز دیے گئے جبکہ ایک تیندوا اپنے پانی کے ٹینک میں تیرتے ہوئے چکن کے پاپسیکلز نکالنے کی کوشش کرتا رہا۔
چڑیا گھر کی حیاتیات دان لیٹیزیا فیٹوزا نے کہا کہ جب تیندوا جمی ہوئی خوراک نکالنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ پانی بھی پی لیتا ہے جو اس کی ہائیڈریشن کے لیے اہم ہے۔
چڑیا گھر کے حکام نے مزید بتایا کہ یہ جمی ہوئی خوراک جانوروں کی دیکھ بھال کی معمول کا حصہ ہے اور شدید گرمی کے دوران ان کا درجہ حرارت کم رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، گزشتہ سال بھی جب برازیل کے جنوب مشرقی حصے میں شدید گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیے اسی طرح کے اقدامات کیے گئے تھے۔