پاکستان اور آسٹریلیا کا مائننگ اور جیم سٹونز کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مائننگ اور جیم سٹونز کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہو گیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلوی کمپنیاں ریکوڈک منصوبے میں پہلے ہی کام کر رہی ہیں، مزید آسٹریلوی کمپنیاں ریکوڈک میں شمولیت کی خواہشمند ہیں۔

ٹموتھی کین نے کہا کہ آسٹریلوی کمپنیوں کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے معاونت کر رہے ہیں، جیم اسٹونز کے شعبے میں تکنیکی معاونت اور نالج شیئرنگ کے مواقع موجود ہیں۔

علی پرویز ملک کی جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مائننگ کے شعبے میں بین الحکومتی معاہدے کی تجویز دی گئی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں آسٹریلوی کمپنیوں کی دلچسپی خوش آئند ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں