لاہور کے دل میں معصوم جان کا ضیاع حادثہ نہیں بلکہ سنگین جرم ہے: مریم نواز
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور کے دل میں معصوم جان کا ضیاع حادثہ نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ میرے لیے شدید شرمندگی کا باعث بنا، نااہلی چھپانے کیلئے حقائق مسخ کیے گئے۔
مریم نواز نے کہا کہ کھلے مین ہول کو محفوظ نہ بنانے والے افسرعہدے کے اہل نہیں، انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 29, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2 بیٹیوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، ذمہ دار ہر افسر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ غفلت اور لاپرواہی سے قیمتی جان ضائع ہوئی، حقیقت دبانے کی کوشش سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے، غافل اور بے ایمان افسران کا دور ختم ہو چکا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کے بجائے ہراساں کیا گیا، پنجاب میں ہرجان قیمتی ہے، افسر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔