روس یوکرین جنگ ایک ہفتے کیلئے بند ہوگی: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ ایک ہفتے کیلئے بند ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا روسی ہم منصب سے سخت سردی میں یوکرین جنگ بندی کی درخواست کی، پیوٹن نے ایک ہفتے کیلئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں حماس ہتھیار ڈالنے جا رہی ہے، حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی میں بڑا اہم عنصر تھی، حماس نے آخری یرغمالی کی لاش کی تلاش میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا کی فضائی حدود جلد کھول دی جائے گی، میکسیکو کی صدر سے گفتگو بہت نتیجہ خیز رہی، گفتگو کا زیادہ تر حصہ سرحد، منشیات روکنے اور تجارتی مسائل پر مرکوز رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں