برطانوی وزیراعظم کے بعد جرمن چانسلر کا بھی صدر ٹرمپ کو کرارا جواب
برلن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کے بعد جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بھی صدر ٹرمپ کو کرارا جواب دے دیا۔
جرمن چانسلر فریڈرک رمز نے کہا کہ افغانستان میں جرمن فوجیوں کے مشن کو بدنام نہیں ہونے دیں گے، مشن کی کامیابی کو نظرانداز یا نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فریڈرک رمز نے کہا کہ ہم اپنے مشن کی ساکھ کا تحفظ کریں گے، جرمن فوج کی خدمات کی قدر اور وقار برقرار رہے گا۔
جرمن چانسلر نے قوانین پر مبنی عالمی نظام کے دفاع کا اعلان کیا اور کہا کہ یورپ نے خودداری کے ساتھ عالمی دباؤ کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا۔
فریڈرک رمز نے کہا کہ یورپ اب امریکی ٹیرف دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا، دنیا ایک بار پھر بڑی طاقتوں کے دور میں داخل ہو رہی ہے۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ نے یورپ کو مزید متحد اور متحرک کر دیا، قوانین پر مبنی تجارت اور عالمی نظام ابھی زندہ ہے۔