بھارت میں نیپا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، 5 کیسز رپورٹ
ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت میں نیپا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس سے اموات کی شرح 40 سے 75 فیصد تک ہے، کوئی مخصوص ویکسین یا علاج موجود نہیں، نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے پر تھائی لینڈ، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور نیپال میں بھی سکریننگ شروع کر دی گئی۔
پاکستان نے بھی حفاظتی اقدامات اپنا لئے، پاکستان آنے والے اور ٹرانزٹ مسافروں کی 100 فیصد سکریننگ لازمی قرار دیدی، قومی ادارہ صحت نے انتباہ اور ایڈوائزری جاری کر دی، ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر سخت سکریننگ کی ہدایت کر دی گئی۔
کلیئرنس کے بغیر کسی مسافر کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری تاریخ کی تصدیق کی ہدایت کر دی گئی۔