پاکستان، جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام اباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے جرمن سفیر کی ملاقات ہوئی، فریقین نے کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر زور دیا، ٹیکس نظام میں اصلاحات، ٹیکس بیس بڑھانے، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر گفتگو ہوئی۔

جرمن سفیر نے پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات کا خیرمقدم کیا، پاکستان جرمنی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں