انڈر 19 ورلڈ کپ: آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ہرارے : (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلین انڈر 19 ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 22 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بناسکی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے زچری کارٹر64اور وشوا ڈورن62رنز بناکر نمایاں رہے۔
قبل ازیں ہرارے میں کھیلے جانیوالے سپر 6 مرحلے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اولیور پیک109رنز بنا کرنمایاں رہے، نتیش سیموئل نے 56اور ول ملاجزوک نے 48رنز بنائے جبکہ ایلکس لی ینگ 45اور جیڈن ڈریپر نے 29رنز بناسکے۔