کچے میں پنجاب اور سندھ پولیس کا مشترکہ آپریشن، دو ڈاکو ہلاک

صادق آباد: (دنیا نیوز) کچے میں پنجاب اور سندھ پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی، انڈھر گینگ کے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او عرفان علی سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت بدنام زمانہ اصغر ملاح اور شریف گوپانگ کے ناموں سے ہوئی۔

عرفان علی سموں کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس جوانوں کی شہادت، اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ڈاکو علاقے میں خوف و ہراس کی علامت سمجھے جاتے تھے، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے بلٹ پروف جیکٹس اور جدید اسلحہ برآمد ہوا۔

ڈی پی او کے مطابق علاقے میں پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے، امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں