غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 4 فلسطینی شہید، سردی سے 11 بچے دم توڑ گئے
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ بھر میں جارحیت تھم نہ سکی، صیہونی فوج کے غزہ میں زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی بربریت میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شدید سردی کے باعث 24 گھنٹے میں 11 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
مجموعی طور پر 71 ہزار 662 شہادتیں اور ایک لاکھ 71 ہزار 428 زخمی ہوئے، اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
صیہونی فورسز نے الخلیل، قلقیلیہ، بیت لحم اور نابلس سے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
حماس عہدیدار حسام بدران نے کہا کہ پہلے مرحلے کی جنگ بندی ک تمام شرائط پوری کی گئی ہیں، اسرائیل رفاہ کراسنگ کھولنے اور قبضہ شدہ علاقوں سے انخلا میں تاخیر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے فوری نفاذ اور غزہ کی بحالی کیلئے امداد کی ترسیل کی ضروری ہے۔