کریملن نے یوکرینی صدر کو ماسکو میں صدر پیوٹن سے بات چیت کی دعوت دیدی

ماسکو: (شاہد گھمن) کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے لیے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کے لیے دعوت کھلی ہے۔

یوری اوشاکوف نے روسی کے صحافی پاول زاروبن کو بتایا کہ اگر زیلنسکی ملاقات کے لیے تیار ہیں تو انہیں ماسکو میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر نے کئی بار صحافیوں کو بتایا ہے کہ اگر زیلنسکی واقعی ملاقات کے لیے تیار ہیں تو وہ ماسکو میں خوش آمدید ہوں گے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان متعدد فون مذاکرات میں بھی اس ملاقات کے امکان پر بات ہوئی ہے اور ٹرمپ نے کہا کہ اس امکان پر غور کیا جائے۔

اوشاکوف نے زور دیا کہ پوتن اور زیلنسکی کے درمیان رابطے اچھی طرح تیار اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔ ان کے بقول، سب سے پہلے یہ رابطے اچھی تیاری کے ساتھ ہونے چاہئیں، اور دوسرا یہ مخصوص مثبت نتائج کے حصول پر مرکوز ہوں۔

مزید بتایا گیا کہ اگر زیلنسکی ماسکو آتے ہیں تو روس ان کی سیکیورٹی اور کام کے لیے تمام ضروری سہولیات کی ضمانت دیتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں