برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
بیجنگ: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی وزیر اعظم کا پہلا دورہ چین ہے، برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ 80 رکنی وفد بھی شامل ہے۔
وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ چین کے دورے سے برطانوی عوام کو فائدہ پہنچے گا، انسانی حقوق پر ہمیشہ اواز بلند کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، برطانوی وزیر اعظم کا دورہ چین سیاسی ، تجارتی تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات جمعرات کو شیڈول ہے۔