ایران نے معاہدہ نہ کیا تو نتائج ماضی سے بھی زیادہ تباہ کن ہوسکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو نتائج ماضی سے بھی زیادہ تباہ کن ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے، ایران جلد مذاکرات کی میز پر آئے، ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک بڑا جنگی لشکر ایران کی جانب جا رہا ہے، اس کی سربراہی ابراہیم لنکن بحری بیڑا کر رہا ہے، ایسا ہی لشکر وینزویلا کی جانب بھی بھیجا گیا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں لینے دیں گے، جوہری ہتھیاروں کے بغیر ایران تمام فریقوں کیلئے اچھا ہے، اگر ضروری ہوا تو بحری بیڑا اپنے مشن کو تیز رفتاری سے پورا کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو پہلے بھی کہا تھا کہ ڈیل کر لے، ڈیل نہ کرنے پر آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کا سامنا کرنا پڑا، آپریشن مڈ نائٹ ہیمر پہلے بھی ایران کیلئے بڑی تباہی ثابت ہوا تھا، ایران پر اگلا حملہ اس سے بھی بدتر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں