اسرائیلی دھمکیوں کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب فوجی مشقوں کا اعلان

تہران: (دنیا نیوز) امریکی بحری بیڑے کی آمد اور اسرائیلی دھمکیوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم جاری کر دیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ 9 کلو میٹر کی حدود میں فوجی مشقیں ہوں گی۔

حکام کے مطابق فوجی مشقیں 27 سے 29 جنوری تک جاری رہیں گی، فوجی مشقوں کے دوران علاقے میں براہ راست فائر کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں