انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سپر 6 مرحلے کے دوسرے میچ کیلئے بلاوائیو پہنچ گئی

بلاوائیو: (دنیا نیوز) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم سپر 6 مرحلے کا دوسرا میچ کھیلنے کیلئے زمبابوے کے شہر بلاوائیو پہنچ گئی ہے۔

پاکستانی انڈر 19 ٹیم جمعے کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، قومی ٹیم سپر 6 مرحلے میں اپنا دوسرا میچ یکم فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

گرین شرٹس نے سپر 6 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستانی ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میچ میں آسٹریلین انڈر 19 ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 22 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں