سانحہ گل پلازہ: تحقیقاتی رپورٹ میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی: حیدر عباس رضوی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ سندھ حکومت کی سنگین مجرمانہ غفلت .ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی۔

ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی نے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہے سانحہ پر اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن قائم ہو، خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھاکہ وفاقی سطح پر اعلیٰ سطح کمیٹی کی سفارش کی ہے، وفاق پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت تفصیلی انکوائری کرائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم اور جماعت اسلامی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، ہمیں بھی جزوی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں