پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے سکواڈ اعلان کر دیا گیا ہے۔

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کیلئے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، گول کیپر عبد اللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا اور منان رضا کی جگہ عمیر ستار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عماد بٹ قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی کریں گے، منیب الرحمان، ارشد لیاقت، محمد عبداللہ، سفیان خان، ارباز احمد، حماد انجم، معید شکیل، غضنفر علی، زکریا لیاقت اسکواڈ کاحصہ ہیں۔

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 11فروری کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں