یورپی یونین کا ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ای یو وزرائے خارجہ نے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

ای یو خارجہ پالیسی چیف نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی فیصلہ کن پیشرفت کرلی ہے۔

یہ فیصلہ تہران میں ملک گیر مظاہروں کے خونریز کریک ڈاؤن کے بعد کیا گیا ہے، صدر یورپی کمیشن ارسولا وان نے ای یو وزرائے خارجہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

صدر یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد وہ حکومت ہے جو اپنے عوام کے احتجاج کو خون میں کچل دے، یورپ ایرانی عوام کے ساتھ آزادی کی بہادرانہ جدوجہد میں کھڑا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں