نائجیریا میں شدت پسندوں کا فوجی اڈے پر حملہ، اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک
ابوجا: (دنیا نیوز) نائجیریا کی ریاست بورنو میں شدت پسندوں نے فوجی اڈے پرحملہ کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے، حملہ رات کے وقت کیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ فوجی اڈے پر مزید لاشوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے، شمال مشرقی نائجیریا میں سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔
شدت پسندوں کے حملوں کے باعث ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے حملہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کر دیا۔