ہنگو میں پولیس اور فرنٹیئر کورکا آپریشن ، اشتہاری سمیت دو شرپسند گرفتار
ہنگو: ( دنیا نیوز) خیبر پختوا کے علاقے ہنگو میں پولیس اور فرنٹیئر کور کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اشتہاری سمیت دوشرپسند گرفتار کرلیے گئے۔
ڈی پی او ہنگو کے مطابق علاقہ دلن میں پولیس اور فرنٹیئر کور نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، کارروائی ان مقامات پر کی گئی جہاں فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی موجودگی کی معلومات تھیں۔
اِسی طرح سکیورٹی فورسز نے مشتبہ دہشت گردوں کی رہائش گاہوں کو بارودی مواد سے مکمل طور پر مسمار کر دیا، آپریشن کے دوران پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر جامع سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں ایک اشتہاری سمیت دو ملزمان گرفتار ہوئے۔
ڈی پی او ہنگو کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 3 رائفل ، 2 پستول اور 101 کارتوس برآمد ہوا ہے۔