شہباز شریف کی ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔

وزیراعظم نے وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین، انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں