کینیا میں خاتون کا درخت کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ

کینیا: (ویب ڈیسک) کینیا میں ایک خاتون نے درخت کو72 گھنٹے گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کرنے والی 22 سالہ تروفینا متھونی نے ایک درخت کے گرد اپنے بازو 72 گھنٹے تک پھیلائے رکھا جس کے باعث ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ گھانا کے فریڈرک بوکے کے نام تھا جنہوں نے 50 گھنٹے 2 منٹ 28 سیکنڈ تک درخت کو گلے لگائے رکھا تھا۔

اس سے قبل فروری 2025 میں تروفینا متھونی نے ایک درخت کو 48 گھنٹے تک گلے لگائے رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ پہلی کوشش بنیادی طور پر آزمائش تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسری بار کی کوشش ہمارے عزم کا اعادہ ہے، ہمیں احساس ہوا کہ دنیا کو اس کی زیادہ ضرورت ہے اور یہ دکھانا ضروری ہے کہ سیارے کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں