پوپ لیو کی ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل

ویٹیگن سٹی: (دنیا نیوز) ویٹیکیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کر دی۔

ویٹیکیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا کہ فریقین جنگ بندی کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کریں، مشرق وسطیٰ کے لوگ ہولناک جنگ کا شکار ہیں، سکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ مارے جا چکے ہیں، ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ ویٹیکیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے اس سے پہلے فریقین سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ایران اور پورے مشرق وسطیٰ سے مسلسل انتہائی تشویشناک خبریں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ تنازع خوف اور نفرت کو بڑھا رہا ہے، تنازع مزید پھیلنے کا خطرہ بھی موجود ہے، تنازع لبنان سمیت دیگر ملکوں کو بھی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

پوپ لیو نے مزید کہنا تھا کہ دعا ہے بموں کی گرج بند ہوجائے، ہتھیار خاموش ہو جائیں، بات چیت کی راہ ہموار ہو۔گن سٹی: (دنیا نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں