آبنائے ہرمز کو کھلوانے کیلئے اتحادیوں کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں: برطانیہ

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کیلئے اتحادیوں کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہم سب کے مفاد میں ہے، تنازع کا خاتمہ ہی آبنائے ہرمز کو کھولنے کا سب سے بہتر اور یقینی طریقہ ہے، معاملے پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ایڈملی بینڈ کا کہنا ہے کہ جنگ کا ہفتوں اور مہینوں تک جاری رہنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ آئندہ چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گی، تنازع آئندہ چند ہفتوں میں یا اس سے بھی پہلے ختم ہوسکتا ہے، جنگ کے خاتمے کے بعد تیل فراہمی میں دوبارہ اضافہ اور قیمتوں میں کمی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں