پی ٹی آئی وکلا نے بانی کے طبی معائنے کا ریکارڈ مانگ لیا
راولپنڈی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے وکلا کے 6 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد، وفد نے جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا ریکارڈ مانگ لیا۔
6 رکنی وکلا کے وفد کو گیٹ نمبر 3 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی، وفد میں اویس یونس، راجہ متین، احسن کیتھران، حسنین سنبل، سجاول ایڈووکیٹ اور واسط ایڈووکیٹ شامل تھے۔
وکلا نے جیل حکام سے مل کر تحریری درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، رپورٹس دی جائیں۔
وکلا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے بھی مانگ لئے، مجموعی طور پر 6 وکالت نامے دستخط کے لئے بھجوائے گئے تھے۔
وکالت ناموں پر دستخط کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، جیل حکام نے پی ٹی آئی وکلا کے وفد سے درخواست وصول کر لی۔