حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے ردوبدل کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جبکہ پٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئی قیمتیں یکم فروری سے آئندہ 15 روز کیلئے لاگو ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں