ایف بی آر کی سال کے پہلے مہینے میں محصولات وصولی میں نمایاں بہتری
اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایف بی آر کی جنوری 2026 میں محصولات وصولی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق جنوری 2026 میں آمدن 16 فیصد اضافے سے 1015 ارب روپے تک پہنچ گئی جو ماہانہ وصولیوں میں چھ ماہ کی اوسطاً سے زیادہ اضافہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافے سے 483 ارب روپے جمع ہوئے، اصلاحات اور سخت نفاذ کے باعث براہِ راست ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری ہوئی، سیلز ٹیکس وصولی 360 ارب روپے ہے جس میں 12 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔
اِسی طرح بڑی صنعتوں میں بحالی سے سیلز ٹیکس آمدن میں بھی بہتری ہوئی، مالی سال 2026 کے پہلے سات ماہ میں ایف بی آر نے 7176 ارب روپے جمع کر لیے، اصلاحات کے باعث رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی میں اضافہ ہوا۔
ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایل ایس ایم گروتھ میں بہتری سے محصولات اہداف حاصل ہونے کی اُمید ہے، محصولات میں اضافے کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔