کوالٹی کاٹن کے بھاؤ میں بہتری کا عنصر غالب رہا
کراچی(این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کوالٹی کاٹن کے بھاؤ میں بہتری کا عنصر غالب جبکہ کاروباری حجم محدود رہا۔
صوبہ سندھ و پنجاب میں کوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن کے حساب سے روئی کا فی من بھاؤ 15200 تا 16200 روپے چل رہا ہے۔ بنولہ، کھل اور تیل کا بھائو نسبتا ً مستحکم رہا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا بین الاقوامی کاٹن کے بھا ؤمیں اتار چڑھائو کی صورت حال ہے۔