وفاقی چیمبر کو نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 پر شدید تحفظات

وفاقی چیمبر کو نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 پر شدید تحفظات

بجلی صارفین پر اربوں کا بوجھ، سولر سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی،ثاقب فیاض

کراچی(بزنس ڈیسک)بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی)کے چیئرمین اور وفاقی چیمبرکے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے نیپرا کی مجوزہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونٹ فار یونٹ نظام کے خاتمے اور نیٹ بلنگ سسٹم کے نفاذ سے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا جبکہ سولر توانائی میں کی گئی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ پالیسی کے تحت موجودہ یونٹ فار یونٹ سسٹم ختم کرکے نیٹ بلنگ متعارف کرائی جارہی ہے جس کے مطابق صارفین کو اضافی پیدا کردہ بجلی کے عوض تقریباً 11 روپے فی یونٹ ادائیگی کی جائے گی جبکہ وہی صارفین گرڈ سے بجلی تقریباً 50 روپے فی یونٹ تک خریدنے پر مجبور ہوں گے ۔ خرید و فروخت کے نرخوں میں اس واضح فرق کے باعث سولر صارفین کو مالی نقصان ہوگا اور سرمایہ کاری کی واپسی کی مدت مزید طویل ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں