آئندہ مالی سال کا بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل،ٹیکس ایڈوائزرز
لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئررہنماچودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل اورحکومت کے لیے چیلنج ثابت ہوگا۔۔۔
کیونکہ سکڑتی معیشت کو سہارااور مایوس کاروباری افراد کو ریلیف دیے بغیر معاشی استحکام نا ممکن ہے ،سب سے اہم مسئلہ پالیسیوں کے تسلسل کا نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے نجی شعبے کا عزم اور کوششیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور ان کے اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے ۔