ڈالرکی قدرمزید کم،تولہ سونا 2500روپے مہنگا

ڈالرکی قدرمزید کم،تولہ سونا 2500روپے مہنگا

تولہ سونا 5لاکھ 26ہزار 462،دس گرام 4لاکھ 51ہزار356کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی معمولی کمی سے 279.56 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 37 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 144 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار356 روپے ہوگئی ۔ یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 7900 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 170 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 574 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں