کسٹمز ایجنٹس کا پوائنٹ اسکورنگ، کٹوتی نظام کی معطلی کا مطالبہ

کسٹمز ایجنٹس کا پوائنٹ اسکورنگ، کٹوتی نظام کی معطلی کا مطالبہ

کسٹمز ایجنٹس کا پوائنٹ اسکورنگ، کٹوتی نظام کی معطلی کا مطالبہ

کراچی(بزنس ڈیسک)آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے لائسنس یافتہ کسٹمز ایجنٹس کیلئے متعارف کرائے گئے پوائنٹ اسکورنگ، کٹوتی نظام کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام کو ازسرِ نو درست اور شفاف بنائے بغیر نافذ رکھنا ناانصافی کے مترادف ہے ۔  چیئرمین ارشد خورشید نے ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرایا گیا نظام اصولی طور پر مثبت اور ایک ترقی پسند قدم ہے جس کا مقصد حقیقی خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور محصولات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاہم تیاری اور درستگی کے اس کو نافذ کیا گیا حالانکہ اس کے عملی نفاذ میں سنجیدہ نوعیت کی خامیاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کے تحت ایسے معاملات میں بھی پوائنٹس منہا کیے جا رہے ہیں جہاں کسٹمز ایجنٹس کی جانب سے کوئی خلاف ورزی یا کوتاہی سرزد نہیں ہوئی۔ اس صورتحال سے ملک بھر کے لائسنس یافتہ ایجنٹس کو غیر ضروری مشکلات اور کاروباری عدم استحکام کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں